جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی معیشت کو متاثر کررہے ہیں:آرمی چیف

07 دسمبر, 2023 10:59

 

پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستانی معیشت کو متاثر کررہے ہیں، غیرملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، ان کی آمد پر کور کمانڈر پشاورنے ان کااستقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی، سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخرہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کرتی رہے گی۔

قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام کی حمایت سے منصوبوں پر پیشرفت حاصل ہوئی، دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاجا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی معیشت کو متاثرکر رہے ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا، غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

یہ پڑھیں : وزارت داخلہ کی غیر قانونی مقیم افراد کے سہولتکاروں کیلئے وارننگ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top