جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مکمل ڈیرہ ڈالیں گے، ہمیں بندوق سے مارا، تو ہم ڈنڈوں سے ماریں گے : مولانا فضل الرحمان

30 نومبر, 2020 16:15

ملتان : مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں بندوق سے ماریں گے تو ہم ڈنڈوں سے ماریں گے، مردہ لاشیں نہیں جو خاموش بیٹھیں رہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی طرف جا رہے ہیں، کارکنوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ جلسہ ہر قیمت پر کریں گے۔ جو بھی حالات ہوں گے، قربانی دینے کے کئے تیار ہیں، اس وقت تک ملتان سے نہیں نکلیں گے جب تک جلسہ نہ کرلیں، مکمل ڈیرہ ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان بند گلی میں مت داخل ہوں، حادثات جنم لیتے ہیں : شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ جلسہ جمہوری قدروں کے مطابق ہے۔ انصار ااسلام ہمارے رضا کار ہیں، اسکوڈ نہیں ہیں۔ یہ خادم ہیں پوری قوم کے خادم ہیں۔ وہ ہمیں بندوق سے ماریں گے، ہم ڈنڈوں سے ماریں گے۔ ہم مردہ لاشیں نہیں جو خاموش بیٹھیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصفہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کوئی رکاوٹ کام نہیں آئے گی۔ ہم انشا اللہ نکل رہے ہیں، جلسہ گاہ جائیں گے، جہاں رکاوٹ ہو گی ہم نمٹیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top