جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کیسز بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی : صدر مملکت

30 اپریل, 2021 15:38

اسلام آباد : صدر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان، تراویح، یومِ علی اور عید کے موقع پر ماسک پہنیں، انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ حضور ﷺ نے مسلمانوں کو نظم و ضبط سکھایا۔ حضور ﷺ کی امت ہونے کے واسطے نبی ﷺ کی ہدایات پر عمل کریں۔ مسلمان قوم اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا سے اموات میں کمی نہ آئی، مزید 131 افراد زندگی سے محروم

ان کا کہنا تھا کہ رمضان، تراویح، یومِ علی اور عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔ علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔ ضرورت پڑنے پر بازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں۔ ہاتھ بار بار 20 سیکنڈ کیلئے دھوئیں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ قوم احتیاط کرے کیونکہ حکومت اور نجی شعبے کے وسائل کم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top