جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک میں کوئی ووٹ غلط ثابت ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا : اسد قیصر

09 مارچ, 2021 13:58

اسلام آباد : اسیپکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک میں کوئی بھی ووٹ غلط ثابت ہوا عہدہ چھوڑ دوں گا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے۔ جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہئیے۔ جمہوریت کے لیے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے۔ میڈیا کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، انہیں اداروں نے لے کر دیا : شاہد خاقان عباسی

اسیپکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے۔ وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک میں کوئی بھی ووٹ غلط ثابت ہوا عہدہ چھوڑ دوں گا۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ نمبر میں کوئی غلطی ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top