جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

942 روپے بقایا جات نہ دینے پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا: شیخ رشید

31 دسمبر, 2023 13:53

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا، کسی نے ثابت کردیا تو سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بتایا گیا مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایا جات نہیں دیے، 942 روپے بقایا جات نہ دینے پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا، یہ ایک مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا، کسی نے ثابت کردیا تو سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 56 اور 57 سے پی ٹی آئی ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، میری واضح کامیابی دیکھتے ہوئے مجھے ناہال قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا : شیخ رشید

فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ اپنے حق کیلئے سپریم کورٹ جاؤں، اپنے حق کیلئے آخری دم تک آئینی و قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 56 اور 57 سے قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی، سازشی لوگ دوبارہ لندن جائیں گئے، پی ڈی ایم کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، ہم پاکستان میں جیے ہیں اور اسی ملک میں مریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top