جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم سے زیادہ مزدوروں کا احساس کرنیوالا حکمران نہیں دیکھا : فواد چوہدری

01 مئی, 2021 13:34

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو مزدوروں کا احساس ہے، مزدوروں کیلئے دل دھڑکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر مزدور ڈے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ مزدوروں کا احساس کرنیوالا حکمران نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی آدھی ایمبیسی مزدوروں سے زیادتیوں کی شکایت پر معطل ہے، مزدوروں کیلئے وزیراعظم کا دل دھڑکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی نے مزدوروں کیلئے پینشن دگنی کر دی ہے اور ہاؤسنگ میں بھی مزدوروں کا حصہ ہے، خوشحال مزدور ہمارا نصب العین ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top