جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں: وزیراعظم

05 جولائی, 2021 18:42

گوادر: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بلوچستان میں امن ہوگا اور ترقی کرے گا تو کوئی بھی تحریک کا نہیں سوچے گا، بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے گفتگو کرنے کا سوچ رہا ہوں

وزیراعظم عمران خان کا گوادر میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت خطے کی صورت حال کافی سنگین ہے، امریکا کو خود سمجھ نہیں آرہا آئندہ کیا ہوگا، بھارتی دہشت گردی پر ڈوزیئرد ینے سے معاملات کیسے حل ہوں گے؟، افغانستان میں بھارت کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر لگی ہے، افغانستان غیر مستحکم ہوا تو پھر بھارتی سرمایہ کاری کا کیا بنے گا؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، نوازشریف نے ایک بار بھی بلوچستان کا دورہ نہیں کیا، آصف زرداری بھی ایک باربلوچستان نہیں آئے، میں بھی نوازشریف کی طرح گرمیاں لندن میں گزار سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لندن کا ایک سرکاری اور 23 نجی دورے کیے، آصف زرداری اور نوازشریف کے مقاصد کچھ اور تھے، زرداری اور نوازشریف نے بلوچستان کی ترقی کا نہیں سوچا، جو الیکشن کا سوچے گا وہ بلوچستان پر توجہ نہیں دے گا، بلوچستان سے زیادہ فیصل آباد ڈویژن میں قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں، میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں، عوام کی خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عظیم ملک بننے جارہا ہے، گوادر سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بلوچستان میں امن ہوگا اور ترقی کرے گا تو کوئی بھی تحریک کا نہیں سوچے گا، میں ان لوگوں سے بھی بات چیت کا سوچ رہا ہوں جو ماضی میں ناراض ہوئے ہیں،

جو پیسہ بلوچستان کو دیا گیا وہ سیاستدانوں نے اپنے اوپر خرچ کیا، کامیاب جوان کے تحت10ارب کے قرضے مچھیروں کیلئے رکھے گئے ہیں، گوادر میں ڈھائی ہزار گھر بنانا شروع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں آج تاریخی پروگرام ہونے جا رہا ہے: عاصم سلیم باجوہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے گفتگو کرنے کا سوچ رہا ہوں، ملک اس وقت آگے بڑھتا ہے جب تمام علاقے مل کر اوپر اٹھتے ہیں، چند علاقوں پر توجہ دینےسے ملک آگے نہیں بڑھتا، بلوچستان سے یہاں کے سیاستدانوں نے بھی انصاف نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کیلئے آنے والا پیسہ یہاں کے سیاستدانوں کے ہاتھوں میں گیا، ہم نے شروع سے بلوچستان پر توجہ دینے کی پلاننگ کر رکھی تھی، گوادر میں 300بیڈز کا ٹیچنگ اسپتال بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مچھلیاں پکڑنے آنے والے بڑے ٹرالرز پر ہم نے پابندی لگادی، بڑے ٹرالرز مچھلیاں پکڑ کر لے جاتے تھے، یہاں کے مچھیروں کو مچھلیاں نہیں ملتی تھیں، ہم مچھیروں کو پوری طرح تحفظ دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top