جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حب : مسافر بس کو حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

24 جون, 2021 10:22

حب : مسافر بس کے سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ملیر سے اوتھل جانے والی مسافر بس وندر ناکے کھاڑیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ بس دوران سفر سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، ٹرک کے اُوپر کرین موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجگور میں گاڑیوں کے درمیان تصادم، دو افراد جھلس کر جاں بحق

رات گئے ریسکیو عملے نے زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top