جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

زندگی کو آسان کیسے بنائیں ؟

02 ستمبر, 2021 14:52

ہماری زندگی آسان ہے اور اسے گزارنے کے سنہری اصول بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ہم میں سے اکثر لوگ اپنی زندگیوں کو خود مشکل بناتے ہیں ۔ زندگی ان چیزوں کے ساتھ گزرتی ہے پہلی ضرورت اور دوسری خواہش۔ ضرورت تو کسی نہ کسی طرح پوری ہوجاتی ہے مگر خواہشات ضروری نہیں کے پورے ہوں ۔

 

ہم میں سے اکثر لوگ ضرورت سے زیادہ خواہشات کی طرف بھاگتے نظر آتے ہیں جس سے زندگی میں بے چینی بڑھ جاتی ہے اور ہم اپنی سادگی بھری زندگی کو اجیرن بنا دیتے ہیں۔اچھی چیز کی خواہش کرنا غلط نہیں مگر چادر سے پیر باہر نکلیں گے تو مسائل بھی پیدا ہونگے۔

 

اس بارے میں جانئے : سکون کیا چیز ہے ؟

 

اپنے آپ کو مشکلات میں ڈال کر اوربے چین کرکے ، ادھار لےکر، قرض لے کر خواہش پوری ہوتو جاتی ہے مگر پھر چند دن بعد جب اس خواہش سے دل بھرتا ہے تو دماغ پر ایک بوجھ سا طاری ہوجاتا ہے کہ یہ ادھار اب واپس کرنا ہے یہ قرض اب چکانا ہے۔

 

زندگی آسان

 

جیسے کہ اگر ہزار روپے کی گھڑی پہنے ،مگر 10 ہزار کی گھڑی کی خواہش ہو اور اس کے لئے ادھار لیا جائے تو پھر ، وقت تو دونوں میں ایک جیسا ہی ہوگا ۔ یہ ہی مثال دس لاکھ کی او 30 لاکھ کی گاڑی کی ہے۔

 

یہ ہی مثال برینڈڈ کپڑوں کی ہے لیکن جسم تو لوکل برینڈ کے کپڑوں سے بھی ڈھک سکتا ہے۔اسی طرح 30 ،35ہزار والے اسمارٹ فون سے بھی کام چل سکتا ہے مگر لوگوں پراثر ڈالنے کے لئے آئی فون پر لاکھوں روپے لگاتے ہیں۔

 

ہم جب خواہش کے اسیر ہوجاتے ہیں تو مشکلات ہوجاتی ہیں ۔ہم مالدار ہونے کی تو کوشش کرتے ہیں مگر خوش رہنے کے فارمولے تلاش نہیں کرتے۔ ہمارے اندر ان خواہشات کی وجہ سے منفی فکر پروان چڑھتی ہے۔ ہم چیزوں کو قدر سے دیکھنا چھوڑ دیتے ہیں اور قیمتوں سے اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

 

یہ پڑھیں : اپنے اندر کے یہ جانور قربان کردیجئے 

 

اس دور کا المیہ ہے کہ برینڈڈ چیز رکھنے والوں کوذہین اور سمجھدارسمجھا جاتا ہے۔ مگر عجیب بات یہ ہے کہ اس شخص کے پاس دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اس کی شخصیت نہیں بلکہ اس کے برینڈڈ کپڑے، موبائل اور گاڑی ہوتی ہے۔

 

زندگی آسان

 

 

ہمارےمعاشرے میں مادیت کا خبط آج کل سر چڑھ کر بول رہا ہے۔کھانے سے لے کر کپڑے،موبائل سے لے کر گاڑی ، الغرض ہر چیز برینڈ کی چاہیئے ہوتی ہے اور ان چیزوں کی خواہش ادھار اور قرض لینے پر مجبور کرتی ہے۔یہ خواہش کا نابینا پن ہماری زندگی میں مشکلات ڈالتا ہے۔

 

خواہشات دراصل ایسادلدل ہے جس کے اندر انسان دھنستا رہتا ہے۔یہ ہی خواہشات ہوتی ہیں جو انسان کی زندگی کو مشکل بناتی ہے ۔ ضرورتیں پوری ہوتی رہتی ہیں تو انسان کی زندگی سکون کے ساتھ چلتی رہتی ہے مگر خواہشات جیسے ہی زندگی میں آتی ہیں ویسے ہی سکون والی زندگی میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔

 

یہ پڑھیں : یہاں ہر کوئی بد معاش ہے آپ بھی اور میں بھی 

 

ایک بات یاد رکھئےکہ خواہش کرناغلط نہیں مگر خواہش کے لئے اپنی پُر سکون زندگی کو بے سکونی میں ڈالنا سراسر بے وقوفی ہے کیونکہ چادر سے پیر باہر نکلیں گے تو مسئلہ ہوگا، اسی طرح خواہشات کی طرف جھکیں گے تو ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top