جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی اور لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، کئی گرفتار

24 مئی, 2022 09:23

کراچی : پولیس نے کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔ پیر کے روز 350 افراد کی فہرست تیار کی گئیں تھی۔ شاہدرہ یوم سی 8 سے تحریک انصاف کے سرگرم کارکن جہانزیب خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ زیشان رشید کے گھر سمن آباد میں بھی چھاپہ مارا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، جس سے متعلق حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس دوران میرے گارڈز پر پولیس نے تشدد بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے: رانا ثناءاللہ

رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان اور پی ٹی آئی ایم این اے عطا اللہ خان کو پولیس نے گھر سے حراست میں لے لیا، جبکہ سعید آفریدی، شاہنواز جدون، ایم پی اے ارسلان تاج، بلال غفار، عدیل احمد،  کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ پولیس شاہنواز جدون کے چھوٹے بھائی اور والد کو ساتھ لے گئی۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے وڈیو بیان میں کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی اور کارکنان کے بغیر کسی وارنٹ اور ایف آئی آر کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ہمیں پہلے سے علم تھا اسی لیے ہم محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top