جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور دنیا سمیت ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے

20 مارچ, 2019 13:41

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو تہوار ‘ہولی ‘اپنے روایتی انداز میں منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ‘ہولی’ جوش و خروش سے منارہی ہے۔ اس تہوار سے ہر طرف رنگوں کی بہار بکھر جاتی ہے۔ اس ملک میں جہاں ہندو برادری کے افراد رہائش پذیر ہیں وہاں ہولی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

جبکہ وزیر اعظم نے اپنی ٹویئٹ میں ہندو برادری کو مبارکباد بھی دی اور انہوں نے کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار اور امن کی علامت ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد ۔ پوری قوم اپنے ہندو بہنوں و بھائیوں کی خوشی میں ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کی ہندو کمیونٹی رواداری پسند اور محب وطن ہے۔ ہندو برادری ملک کی ترقی میں پیش پیش، پاکستان کے لیئے بیش بہا خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق شہید بھٹو کے بنائے ہوئے دستور میں تمام شہریوں کو اپنے مذھبی دن منانے کی کھلی آزادی ہے۔ پیپلز پارٹی ملک کی اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، ہم اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ آئیے آج عزم کریں، پاکستان کو بانی اجداد کے ویژن کے مطابق مساوات پرمبنی معاشرہ بنائیں گے۔


Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top