جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، فوجی دستے پہنچ گئے

28 جولائی, 2021 11:01

اسلام آباد : جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 21 فٹ تک بلند پری الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 14 فٹ تک بلند ہے۔

واسا راولپنڈی کے فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کا عملہ نکاسی آب کے کاموں میں مصروف ہے۔

گوالمنڈی میں خطرے کے سائرن بجادیئے گئے بجا دیئے گئے۔ مقامی آبادی کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ نالہ لئی کے کنارے تاجروں کو دکانیں خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔ بارش کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے سے گاڑیاں بھی بہنے لگی۔ ای الیون میں پانی کے باعث دو گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی خطرناک لہر، ملک بھر میں 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ

پاک فوج کے دستے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لیے پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ای الیون میں بارشوں کے باعث پانی جمع ہو گیا۔ نالہ لئی میں بارشوں کے بعد طغیانی کی صورتحال پیدا ہوئی۔ پاک فوج کے دستے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے انتظامیہ اور ریسکیو حکام کی معاونت کررہے ہیں۔ کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں کر لی گئیں ہیں۔

سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 95 فیصد علاقے کی سڑکوں کو بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ سیکٹر ای الیون نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر مشتمل سیکٹر ہے، جہاں پولیس فاؤنڈیشن کا پیٹرن انچیف اور سیکریٹری داخلہ خود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر ای الیون میں سوسائٹی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سوسائٹی انتظامیہ کی کوئی بھی مشینری موجود نہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکٹر ای الیون میں سیلابی پانی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنے کے لئے کام شروع کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top