جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام و فوبیا ایک بار پھر منظرعام پر

26 مارچ, 2019 12:08

برڈیوکس: ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والا یہ تیسرا واقعہ ہے کہ جنوبی مغرب فرانس میں ایک مسجد کی تعمیر کرنے والے افراد کو عبادت گاہ کے دروازے پر سور کا سر اور جانور کا خون ملا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حملے میں سب سے پہلے نیوزیلینڈ بھر کیلیفورنیا اور اب جنوبی فرانس میں اسلام و فوبیا منظر عام پر آگیا ہے۔ جنوبی مغرب فرانس میں ایک مسجد کی تعمیر کرنے والے افراد کو عبادت گاہ کے دروازے پر سور کا سر اور جانور کا خون ملا ہے۔ جبکہ فرانس میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے پر 7 سال تک قید کی سزا ہے۔

  برجیریک کے چھوٹے سے ٹاؤن کے میئر ڈینیل گاریگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں پورے علاقے میں پوسٹر لگائے گئے تھے جس میں یہ قرار دیا گیا تھا کہ "برجیریک پیریگورڈ کا شہر ہے، اسلام کا نہیں۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ یہ واقعہ اس سے جڑا ہوا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ اسی کا تسلسل ہے”

جبکہ رجیریک کے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر چارلس چارولوئس کا کہنا تھا کہ یہ وحشیانہ واقعہ رات گئے پیش آیا اور صبح کارکنوں کے پہنچے تک کچھ نہیں ملا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ "یہ عمارت کا منصوبہ متنازع ہے”۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top