جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حج کے لیے درخواستوں کی وصولیوں کا آج سے آغاز

25 فروری, 2020 13:13

اسلام آباد : وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2020 کے لیے حج کے خواہشمند افراد سے آج سے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں، جس کے حوالے سے تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی ہے۔

جاری سرکلر کے مطابق 25 فروری آج سے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ درخواستوں کی وصولیاں بغیر کسی تعطیل 6 مارچ تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بڑھتی مہنگائی، حج اور عمرہ کے لیئے پاسپورٹ کے حصول میں نمایاں کمی

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے۔ حج درخواست فارم کو کمیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا۔ کمپیوٹرائزڈ فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top