جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت سازی، پی ٹی آئی بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

10 اگست, 2018 11:39

بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل سہ پہر بنی گالا میں طلب کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

جبکہ عمران خان نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کریں گے تحریک انصاف بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائے گی ۔

یاد رہے کہ بی این اے نے بھی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top