جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی جہاز کو تباہ کرنے والی پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی گولڈن جوبلی

09 دسمبر, 2021 12:48

اسلام آباد : ہنگور کے پچاس سالہ جشن شجاعت کے حوالے سے پاک بحریہ نے آبدوز ہنگور ڈے گولڈن جوبلی کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق ویڈیو میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، جب بھارتی جنگی جہاز کُکری کو سمندر بُرد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ کا زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

آبدوز ہَنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے، جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کر دیا- بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہَنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top