جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیئے بڑی تعداد میں ٹیکہ لگائیں : اسد عمر کی اپیل

21 اکتوبر, 2021 09:51

اسلام آباد : اسد عمر نے ویکسین لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکہ لگائیں، دوسری خوراک بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوویڈ کی کوئی پانچویں لہر نہ ہو، ہمیں ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنا ہوگا۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ ویکسین نہ لگانے کی صورت میں ہم غیر محفوظ رہیں گے، اس لئے بڑی تعداد میں ٹیکہ لگائیں۔ یاد رکھیں کہ کوویڈ کے خلاف تحفظ کے لئے دوسری خوراک بہت ضروری ہے۔ مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی بہترین پیش رفت اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں ہے، اس کے بعد اسکردو، چارسدہ، سرگودھا میں بھی بڑی تعداد میں شہریوں نے ویکسین لگوائی۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، نوشہرہ، فیصل آباد، مینگورہ اور مردان میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ان شہروں میں ضلعی ایڈمن اور صحت ٹیمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top