جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جرمنی کا ایران میں مظاہرین پر تشدد کرنے والوں پر یورپی یونین میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ

10 اکتوبر, 2022 10:21

برسلز : جرمنی کی وزیر خارجہ نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف مبینہ جبر کے ذمہ داروں کیخلاف یورپی یونین میں داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے کہا ہے کہ ایران میں جو لوگ سڑکوں پر خواتین اور لڑکیوں کو مارتے ہیں، ایسے لوگوں کو لے جاتے ہیں جو آزادانہ زندگی گزارنے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے، انہیں من مانی طریقے سے گرفتار کرتے ہیں اور انہیں موت کی سزا سناتے ہیں، وہ تاریخ کے غلط رخ پر کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں : مِفتاح اسماعیل کی جرمن سفیر سے گفتگو

انہوں نے مزید کہا، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یورپی یونین اس وحشیانہ جبر کے ذمہ داروں پر داخلے پر پابندی عائد کرے اور یورپی یونین میں ان کے اثاثے منجمد کرے۔ ہم ایران میں لوگوں سے کہتے ہیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے قانون سازوں نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے، جس میں امینی کی موت اور اس کے نتیجے میں کریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top