جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جی ڈی اے، ن لیگ، جے یو آئی ملکر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے: سعد رفیق

29 دسمبر, 2023 15:13

کراچی: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، جی ڈی اے، ن لیگ ، جے یو آئی ملکر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی۔

رہنما جی ڈی اے صدر الدین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہر ڈپارٹمنٹ میں چور بازاری ہے، سسٹم چل رہا ہے، سندھ میں جو سسٹم چل رہا ہے 8 فروری کو اسے ختم کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو کامیاب کرایا تو پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ختم کردیں گے: شہباز شریف

صدر الدین شاہ نے کہا کہ 4 جماعتی اتحاد کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، جی ڈی اے، ن لیگ ، جے یو آئی ملکر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، ایم کیو ایم سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے سندھ کے مسائل پر بات کی، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں الیکشن لڑنے پر ویلکم کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top