جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم بیان

26 جون, 2021 11:23

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی، 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عملدرآمد کرلیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم بیان میں کہنا تھا کہ تعین کرنا ہوگا ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل؟، دیکھنا ہوگا اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال نہیں کیا جارہا؟، 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عملدرآمد کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 27 ویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیشرفت ہوچکی ہے، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی، بعض قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں، ہمارا مفاد ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہیئے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کا تدارک کرنا ہے، جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top