جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کیس، نثارمورائی کا ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

06 اگست, 2018 14:12

سندھ ھ ہائیکورٹ میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپےکرپشن کیس نثارمورائی نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نیب حکام سےبیس اگست تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں اربوں روپےکرپشن کیس میں سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نثارمورائی جیل میں شدید علیل ہیں چند روزقبل علالت کےباعث نثار مورائی کو جناح اسپتال کےمیڈیکل آئی سی یو منتقل کردیا تھا۔

نثار مورائی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہےنثارمورائی کو طبعی بنیادوں پرضمانت پررہا کیا جائےیا اسپتال منتقل کرنےکا حکم دیا جائے۔

عدالت نےدرخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے نے نیب حکام سے بیس اگست تک جواب طلب کرتےہوئےسماعت ملتوئی کردی واضح رہےکہ نثار مورائی اربوں روپےکی کرپشن اور ادارے میں غیرقانونی بھرتیوں کےالزام میں جیل میں ہیں ۔

سندھ ہائیکورٹ کیجانب سے نثار مورائی کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے ملزم کو گرفتارکرلیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top