جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف آئی اے کی میرپورخاص میں کارروائی، شوگر مافیا کا اہم کارندہ گرفتار

10 اپریل, 2021 10:30

کراچی : چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافے میں ملوث شوگر مافیا کا اہم کارندہ گرفتار ہوگیا۔

ایف آئی اے کرائم سرکل میرپورخاص نے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافے میں ملوث شوگر مافیا کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

جگل کشور نامی فری لانس بروکر دیگر 11 سٹے بازوں کے ساتھ چینی کے داموں میں مصنوعی اضافے میں ملوث ہے۔ ملزم جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کے علاوہ میرپور خاص کی تین شوگر ملز کے ساتھ کام کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین کیجانب سے عشائیہ، پی ٹی آئی کے 29 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک

ملزم اور اس کے ساتھی کسی شوگر مل کے باقاعدہ بروکر نہیں ہیں۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ شوگر مافیا کے مختلف واٹس گروپ کے ذریعے سٹے بازی میں ملوث ہے، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وصی اللہ بھٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کے 7 مختلف بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کے سٹے بازی کے شواہد سامنے آئے ہیں، مذکورہ اکاونٹس کے علاوہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے بے نامی اکاونٹس کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top