جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فواد چوہدری کا وزارت اطلاعات و نشریات میں اصلاحات سے متعلق پروگرام جاری

21 اپریل, 2021 13:41

اسلام آباد : فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اصلاحات سے متعلق اپنا پروگرام جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات پر سماجی میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ‏وزارت اطلاعات و نشریات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا، اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی نیوز کو ایچ ڈی کرنے کا جو منصوبہ 2019 سے التواء میں تھا، یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ یکم جون سے پی ٹی وی نیوز مکمل این ڈی پر چلا جائیگا، اسی سال پی ٹی وی اسپورٹس بھی ایچ ڈی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت کو بدلنا چاہتے ہیں : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ ‏اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ کراچی اور لاہور کے اسٹوڈیوز کو ٹرپل پی میں تیار کیا جائیگا، ایسوسی ایٹڈ پریس کو کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنائیں گے اور پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کے لیئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ‏فلم اور ڈرامہ کا ریوائول پہلی ترجیح ہے۔ سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔

‏وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے۔ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں۔ پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی۔ ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top