جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بحال

10 اگست, 2018 14:23

کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں اور سندھ اسمبلی کے ایک حلقہ سے پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصل واوڈا سمیت دیگر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں اور سندھ اسمبلی کے ایک حلقہ سے پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

دو رکنی اس بینچ نے نوٹیفیکیشن روکنے کا اپنا حکم منسوخ کرتے ہوئے فیصل واوڈا سمیت دیگر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن بحال کردیا

درخواست گزاروں کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

عدالت نے الیکشن ٹریبونلز کو ووٹوں کی گنتی کی درخواست پہلے نمٹانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عدالت نے الیکشن ٹریبونلز کو  ایک ماہ میں انتخابی عذر داریاں نمٹانے کی ہدایت جارہ کی ہے ۔

پی ایس 116 سے ملک شہزاد اعوان،این اے 249سے فیصل واوڈا،این اے 237سے جمیل احمد خان اور این اے 250 سے عطا اللہ کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top