جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیس بک حملہ آور کی 15 لاکھ وڈیوز ڈلیٹ کرنے میں کامیاب

19 مارچ, 2019 14:45

کرچی( سوشل میڈیا ویب ڈیسک) کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر دہشت گردی کے اواقعے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس پر فیس بک نے اعلان کیا کہ واقعے کے 24 گھنٹے کے بعد حملہ آور کی لائیو اسٹریم ویڈیو کی 15 لاکھ کاپیوں کو اپنی سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ چرچ میں دہشتگردی کے واقعے کے 24 گھنٹے کے بعد اس نے حملہ آور کی لائیو اسٹریم ویڈیو کی 15 لاکھ کاپیوں کو اپنی سائٹ سے ڈیلیٹ کیا۔ جبکہ کمپنی نے آٹومیٹڈ ٹیکنالوجیز اور انسانی ماڈریٹرز کی مدد لی گئی.

فیس بک کی ترجمان میا گارلیک نے بتایا کہ کمپنی اس ویڈیو کے ایسے ایڈٹ ورژن بھی ڈیلیٹ کررہی ہے جس میں تشدد کو نہیں دکھایا گیا۔ کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے کے بعد سے فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے اس کی ویڈیوز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top