جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سبی میں بم دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق ہوگئے

08 مارچ, 2022 16:25

بلوچستان کے شہر سبی میں ٹھنڈی سڑک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے باعث سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے پر مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سبی میلہ کاشتکاروں اور عام آدمی کی تفریح کا ذریعہ ہے، دہشت گردی کا واقعہ محنت کشوں کے روزگار کے خلاف سازش ہے، ترقی مخالف عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے عوام ترقی کریں اور انہیں روزگار ملے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ترقیاتی عمل کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، عوام کے تعاون سے صوبے کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول جھوٹا ہے، جیسے اس کے والد جھوٹا ہے : علی زیدی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top