مقبول خبریں
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں آپریشنز کرکے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اگست کی بزدلانہ کاروائیوں کے بعد بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ شب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہر کیچ، پنجگور اور ژوب میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیے جن میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جب کہ تین زخمی ہوئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔