جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یورپی یونین کا افغانستان اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک ارب یورو کے پیکیج کا اعلان

13 اکتوبر, 2021 09:28

برسلز: افغانستان شدید مالی بحران کا شکار ہے، یورپی یونین نے انسانی بحران سے بچنے کے لیئے افغانستان اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک ارب یورو کے پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ یورپی کمیشن اروسولاوان نے بتایا کہ افغان امدادی پیکیج کیلئے مزید 7 سو ملین یورو جاری کیئے جائیں گے۔ امداد افغانستان میں انسانی، سماجی و معاشی ضروریات پر خرچ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : نیپال میں بس چٹان سے ٹکرا گئی، 28 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو انسانی، سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ یورپی امداد کا کچھ حصہ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کو دیا جائے گا۔ طویل المیعاد امداد کیلئے طالبان کو یورپی یونین کی 5 شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top