جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کا قیام، ملازمین کی تقسیم میں دشواریاں

10 جون, 2022 10:29

کراچی : ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے قیام کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر افرادی، مشینی و دیگر وسائل کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

کراچی میں 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز قائم کی جارہی ہیں۔ چھوٹے محکمہ جات کو ملازمین کی تقسیم میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

ڈی ایم سیز کے افسران کی جانب سے محکمہ جات کو جلد لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ لسٹیں محکمہ جاتی ضرورت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترتیب دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : گزشتہ ماہ شہری دو ہزار فون اور چار ہزار موٹرسائیکلوں سے محروم، 65 افراد قتل

ضلعی بلدیات ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تبدیل ہوا ہے۔ ہر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے لئے علیحدہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ بنے گا۔ اس حوالے سے لوکل گورمنٹ کی جانب سے کوئی شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ایک محکمے میں ٹیکنیکل پوسٹ پر ایک افسر یا ملازم تعینات ہے۔ سب سے زیادہ ٹی ایم سیز ضلع شرقی میں بنائی گئی ہیں۔ پانچ ٹی ایم سیز میں افسران و ملازمین کی تقسیم بھیڑ چال کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ اسی طرح دیگر ٹی ایم سیز میں بھی صورتحال ہے۔

افسر یا ٹیکنیکل پوسٹ پر موجود ایک افسر کو کئی ٹاؤنز میں نہیں بھیجا جاسکتا ہے۔ انٹرنل آڈٹ، لائبریری، انفارمیشن، کونسل، لوکل ٹیکسز کے محکمے عملہ تقسیم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔

ڈیپارٹمنٹل اسٹرکچر کے بغیر ٹی ایم سیز عوامی خدمات موثر طریقے سے فراہم نہیں کرسکیں گی۔ افسران و ملازمین کی تقسیم سے قبل ڈیپارٹمنٹل اسٹرکچر فراہم کیا جانا ضروری ہے۔

ڈیپارٹمنٹل اسٹرکچر کے بعد افسران وملازمین کی کمی لوکل گورئمنٹ اور ٹی ایم سیز ازخود پوری کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top