جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر توانائی حماد اظہر کا ’’کے الیکٹرک‘‘ کو 400 میگا واٹ سے زائد بجلی فر اہمی کا عزم

02 جون, 2021 19:05

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سابق حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہم نے قوم کو بچالیا، معاشی رفتار سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

کراچی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل سے متعلق اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر توانائی حماد اظہر، سیکریٹری توانائی اور خزانہ شریک تھے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے ’’کے الیکٹر ک ‘‘کے مسائل حل کر دئیے، کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ’’کے الیکٹرک ‘‘کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏ ایف اے ٹی ایف : یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا : حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر نے’’کے الیکٹرک‘‘ کو 400 میگا واٹ سے زائد بجلی فر اہمی کا عزم کیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی رفتار سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، الزامات لگانے والوں کے اپنے دور میں پاکستانی معیشت کو تباہ کیا گیا، پی ڈی ایم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگلے سال ملکی اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد ہوگی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 2023 میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو 6 فیصد تک جانے کا امکان ہے، لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مختلف مؤثر اقدامات کررہے ہیں، سابق حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہم نے قوم کو بچالیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top