جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی چوری کو روکنا ہوگا:چیئرمین نیپرا

16 ستمبر, 2023 13:10

اسلام آباد: چیئرمیں نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی چوری کو روکنا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی چوری کو روکنا ہوگا جو بجلی چوری کر رہا ہے اس کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلےکرنے ہوں گے، توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لارہے ہیں، صارف کا جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ ہو وہ خریدے۔

چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔

اوور بلنگ پر انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اسٹاف کیخلاف کارروائی اور پرائیوٹ سیکٹر کو لانا ضروری ہے۔

وسیم مختار نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے، نیپرا نےکبھی بھی کوئی فیصلہ بند کمرے میں نہیں کیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی پٹیشن پر عوامی سماعت ہوتی ہے جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

یہ پڑھیں : بجلی کا ایک اور جھٹکا : نیپرا نے بجلی ایک روپیہ46پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top