جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات 2024: ن لیگ کا امیدواروں کا اعلان، قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیے

21 جنوری, 2024 14:58

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا، لیکن قومی اسمبلی کے 53 حلقوں میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔

اسحاق ڈار نے پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کے ساتھ قومی اسمبلی کے اپنے امیداواروں کی بھی فہرست جاری کی ہے اور کہا کہ امیدواروں کی جیت کے لیے دعا گوہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024: ن لیگ کے پانچ بڑے رہنما کن کن حلقوں سے کھڑے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی گئی ہے اس میں قومی اسمبلی کے 53 حلقوں پر ان کا کوئی امیدوار ظاہر نہیں کیا گیا۔

ن لیگ کی جانب سے خالی چھوڑے گئے حلقوں میں این اے 4، این اے 12، این اے 19، این اے 20، این اے 21، این اے 22، این اے 28، این اے 44، این اے 45، این اے 48، 54 این اے ، این اے 64، این اے 92، این اے 117، این اے 128، این اے 143، این اے 149، این اے 165، این اے 185، این اے 190، این اے 191، این اے 192، این اے 193، این اے 194، این اے 195، این اے 196، این اے 197، این اے 198، این اے 199، این اے 200 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ن لیگ نے این اے 201، این اے 202، این اے 203، این اے 204، این اے 206، این اے 207، این اے 208، این اے 209، این اے 210، این اے 212، این اے 214، این اے 215، این اے 217، این اے 218، این اے 221، این اے 222، این اے 223، این اے 224، این اے 228، این اے 239، این اے 245، این اے 248 اور این اے 264 پر بھی اپنے کوئی امیدوار ظاہر نہیں کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top