جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی

20 جنوری, 2021 17:21

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس اور خام چینی کی درآمد پر ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : قیمتوں میں کمی کے لیے مزید چینی کی درآمد پر غور

ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25 ایک مرتبہ پھر مؤخر کردی گئی۔ قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کا ایجنڈا بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ گرانٹ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہو گی۔

وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب 62 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحت 3 نئی عدالتوں کے قیام کیلئے فنڈز کو بھی منظور کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top