مقبول خبریں
دال پالک کی آسان اور مزیدار ترکیب
اجزاء :
مسور کی دا ل 250 گرام
مونگ کی دال 100 گرام
قیمہ(بوائلڈ) 500 گرام
پالک 1گڈی
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
ہری مر چیں 5 – 6 عدد
لال مرچ پائوڈر 1 کھانے کا چمچ
ہلدی پائوڈر 1چائے کاچمچ
گرم مصا لحہ پائوڈر 1 کھانے کا چمچ
رائی دانہ 1 چائے کا چمچ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
لال مرچ (ثا بت) 4 – 5 عدد
کڑی پتہ 3 – 4 عدد
املی کا پیسٹ 1/2کپ
مکھن 4 کھانے کے چمچے
تیل 4 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مونگ اور مسورکی دال کو صاف کرکے دھو لیں،پھر پتیلی میں مونگ اور مسور کی دال ڈالیں ، پھر اس میں لال مرچ پائوڈر‘ گرم مصا لحہ ‘ نمک ‘ ہلدی پائوڈر‘ ادرک لہسن کا پیسٹ اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر پکنے کیلئے چھوڑدیں۔
اب ایک پین میں مکھن ڈال کر اس میں باریک چوپڈ کی ہوئی پالک اور قیمہ ڈال لیں اور اسے اچھی طرح پکالیں۔
پھر اسے دالوں میں شامل کرلیں اور 20 – 25 منٹ پکنے کیلئے چھو ڑدیں۔
پھر اس میں ہاتھ سے گھوٹا چلائیں اور اسکے بعد اس میں ثابت ہر ی مرچیں اور املی کا پیسٹ شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں اور اسے پانچ منٹ کیلئے ڈھک کر پکائیں۔
اب دال کو ڈش آئوٹ کرلیں۔
بگھارلگانے کیلئے :
ایک پین میں آئل اور مکھن ڈالیں اور اس میں ثابت لال مرچ ‘ رائی دانہ ‘ زیرہ اور کڑی پتہ ڈال کر اُسکا بگھار بنا ئیں اور دال کے اوپر ڈالیں اور سرو کریں۔
یہ پڑھیں:کون سا سوپ صحت کیلئے بہترین ہے؟