جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دبئی ایکسپو : خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں : اے سی ایس

21 دسمبر, 2021 12:45

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دبئی ایکسپو کے لیئے تیاریاں مکمل کرلیں، اے سی ایس کا کہنا ہے کہ صوبے کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں خیبر پختونخوا پویلین 2 جنوری سے 31 جنوری تک ہے، جس میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو صوبے میں دستیاب مواقع پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان حکومت کی رخصتی کا آغاز کیا : احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت، معدنیات، صنعتی انڈسٹری سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے ویب پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔

ایکسپو میں آثارقدیمہ کے مقامات اور گندھارا تہذیب کے بارے میں بھی تفصیلی بتایا جائے گا۔ ویب پورٹل میں سیاحتی مقامات سے متعلق ورشول ٹوور، ایکسپو شیڈول، سیاحت اور آثار قدیمہ سے متعلق ڈیجیٹل لائبریری شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top