جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈاکٹر رضوان کو شوگر اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم

01 مئی, 2021 14:42

اسلام آباد : حکومت نے ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کو شوگر اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر رضوان کو شوگر اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا تھا، تاہم اب وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر مافیا کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان تبدیل

ڈاکٹر رضوان کی ٹیم ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو رپورٹ کرے گی۔ ڈاکٹر رضوان نے آج اجلاس طلب کرلیاْ

اجلاس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے 3 مئی کو کیس کی سماعت پر لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ میٹنگ میں شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top