جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور: ٹرانسفر کیوں کیا، ڈاکٹر سراپا احتجاج، روڈ بلاک

17 اپریل, 2019 14:56

پشاور: ٹرانفسر کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج، روڈ بلاک، مذاکرات ناکام

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈاکٹروں کا ٹرانفسر کے خلاف اسمبلی کے باہر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے وزیر صحت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور روڈ بلاک کردیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اور ڈاکٹرز کونسل کے درمیان ایک گھنٹے سے جاری مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے روڈ پھر بلاک کردی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بطور سول سرونٹس ڈاکٹرز کو ٹرانسفر کے احکامات ماننے پڑینگے، یہاں زیادہ تر نظام افواہوں پر چلتا ہے، ڈاکٹرز کے خدشات دور کر دئیے ہیں، ہم وہی کام کرینگے جو عوام کے مفاد میں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top