مقبول خبریں
شہری سے فراڈ، گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار
لاہور : غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنے والے دو ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن نے کارروائی کے دوران غیر قانونی گردہ سرجن ڈاکٹر فہیم اسلم اور ڈاکٹر بلال کو مانگا منڈی سے گرفتار کرلیا ہے۔
جعلی ڈاکٹرز نے باہم ساز باز ہو کر درخواست گزار دلاور حسین سے گردے کی پیوندکاری کے نام پر 33 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں دو ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز کی منگنی کی تقریب وائرل
جعلی ڈاکٹرز و ایجنٹس نے درخواست گزار سے رقم وصول کرنے کے بعد گردہ کی پیوندکاری تک نہ کی۔ پی ہوٹا اور ایف آئی اے ٹیم نے ملوث دیگر ڈاکٹرز و ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔