جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تباہی سرکار نے کورونا کے دوران ہزاروں لوگوں کو نوکری سے نکالا : شیری رحمان

01 مئی, 2021 13:31

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت مزدوروں کا روزگار چھین رہی ہے، تباہی سرکار نے کورونا وباء کے دوران ہزاروں لوگوں کو نوکری سے نکالا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوم مزدرر پر دنیا بھر کے محنت کش مزدورں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور معیشت کا پہیہ مزدور مرد اور عورت کی وجہ سے چلتا ہے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے مزدوروں کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک میں مزدور جدوجہد کی بنیاد رکھی۔ 1972 میں پیپلز پارٹی نے مزدور حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مزدور پالیسی دی۔ آج بھی مزدور دوست قانون سازی میں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی صوبائی لیبر پالیسی تشکیل دے چکی ہے۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے دوران کسی مزدور کو نا نکالنے کا قانون پاس کیا۔ آج سندھ حکومت بینظیر بھٹو مزدور کارڈ کا اجراء کر رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی لیبر پالیسی کہاں ہے؟ ڈیڈھ سال میں اس حکومت نے مزدوروں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ تباہی سرکار نے کورونا وباء کے دوران ہزاروں لوگوں کو نوکری سے نکالا۔ یہ حکومت مزدوروں کا روزگار چھین رہی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ لیبر ڈے پر مزدور دشمن حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹریڈ یونینز پر پابندی ہٹائی جائے۔ مزدور پریشان اور بیروزگار ہو رہا ہے۔ مزدوروں کو بیروزگاری اور مہنگائی جبکہ مافیا اور سرمائیداروں کو سبسڈی ملی۔ ہم تباہی سرکار کی ہر مزدور دشمن پالیسی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top