مقبول خبریں
بون لیس چکن ہانڈی
اجزا ء:
چکن (بون لیس) 1 کلو
پیاز کا پیسٹ 1/2 کپ
بادام کا پیسٹ 1/2 کپ
دہی 1 پاؤ
لہسن ادرک پیسٹ 1کھانے کاچمچ
کالی مرچ (کُٹی ہوئی) 1/2چائے کاچمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر 1/2چائے کاچمچ
گرم مصا لحہ پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر 1/2چائے کاچمچ
دھنیا پائوڈر 1/2چائے کا چمچ
ہری مرچیں 4 – 5عدد
کریم 1/2کپ
بادام حسبِ ضررو ت
گھی 3 – 4کھانے کے چمچے
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
ہانڈی میں گھی گرم کرکے پیازکے پیسٹ کو فرائی کرلیں۔
اب اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کرکے فرائی کرلیں۔
پھر اس میں چکن شامل کرکے بھون لیں۔
اب اس میں تمام مصا لحوں کو دہی میں مکس کرکے پکائیں۔
پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی اور بادام کا پیسٹ شامل کرکے گوشت گلنے تک پکالیں۔
جب ہانڈی تیل چھوڑ دے تو کریم شام کرکے مکس کرلیں اور ڈش آئو ٹ کرلیں ۔
بادام کے سلائسز سے گارنیشنگ کرکے ہانڈی میں سرو کریں ۔