جمعہ، 14-جون،2024
( 08 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 14-جون،2024

EN

سردی سے بچنے کے چار حیران کن گھریلونسخے

25 نومبر, 2023 15:07

 

موسم تبدیل ہوتے ہی ہمارے جسم میں آب و ہوا کے لحاظ سے تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے جس کااثراکثر لوگوں کی صحت پر ہوتاہے۔

سردی کی آمد پر بچے اور بڑے سب ہی نزلہ زکام کا شکار ہو جاتے ہیں ،سردی سے بچنے کے لیے ہم سب گرم کپڑوں کا انتخاب اور باہر نکلنے سے گریز کرنا شروع کردیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ گھر سے باہر کم ہی نکلا جائے تاکہ ٹھنڈ سے بچا جاسکے۔

اس لیے آج ہم آپ کو ایسے گھریلو نسخے بتائیں گے جس سے آپ کو نہ صرف سردی کم لگے گی بلکہ سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے بھی نجات مل جائے گی۔

 

سردی سے بچنے کےچار گھریلو نسخے:

 

1۔ہلدی اور دودھ:

سردیوں میں ہلدی قوت مدافعت کی مضبوطی، نزلہ زکام اور کھانسی کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے اس کا استعمال یقینی بنائیں اور رات کو سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چھوٹے چمچ سے آدھی چمچ ہلدی ڈال کر لازمی پیئیں۔ یہ نسخہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جن کو سردی زیادہ لگتی ہے اور کپکپاہٹ شروع ہوجاتی ہے کیوںکہ ہلدی والا دودھ آپ کے جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے۔

 

2۔شہد اور لیموں :

شہد تو ویسے ہی شفاء کا خزانہ ہے ،ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس اور دو چائے کے چمچ شہد لے کر آپس میں مکس کردیں اور بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلائیں ، شہد کو نیم گرم دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے، یہ کھانسی اور گلے کی سوزش میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔

 

یہ پڑھیں:سردیوں کی خاص خاص سوغات اور ان کے حیران کن فوائد

 

3کریلا:

آدھا کلو کریلہ خرید کر چھلکے اور بیج سمیت کاٹ کر سکھا لیں اور پیس لیں۔ اور کوئی بھی سالن ہو اپنی کھانے کی پلیٹ میں 1 بڑی چٹکی یہ سفوف ڈال کر کھا لیا کریں،یہ پرانے سے پرانا بلغم، نزلہ اور ٹھنڈ کو دور کر دیتا ہے۔

 

4۔انڈااور شہد:

سردیوں میں اکثر لوگ خشک جلد سے پریشان نظر آتے ہیں ،جس کےلیےانڈے اور شہد سے بناگھر یلو ماسک خشک جلد کے لیے بے حد مفید ہے،ایک عدد انڈے کو پھینٹ کر جھاگ بنا لیں اسکے بعد اس میں شہد، روغن بادام اور گلیسرین اچھی طرح ملا لیں ۔ اب اس پیسٹ کو گردن، چہرے اور ہاتھوں کی جلد پر لیپ کریں اور 15 سے 20 منٹ تک لگارہنے دیں۔

اسکے بعد سادے پانی سے دھو کر جلد کو خشک کر لیں ۔ اس ماسک کو مہینے میں 3 سے 4 مرتبہ استعمال کرنے سے خشک ، کھر دری اور سیاہ جلد نرم و ملائم اور خوبصورت بن جائے گی ۔

 

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لئے پیش کیا جارہا ہے، اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top