جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ای ووٹنگ مشین کے معائنہ کرانے کا فیصلہ

07 اگست, 2021 14:42

اسلام آباد : وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ای ووٹنگ مشین کے معائنہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کردیا گیا۔ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو ای وی ایم سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کسی کو اعتماد نہیں تو ای ووٹنگ مشینوں کا استعمال کس طرح ممکن ہے؟ پیپلز پارٹی

وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ای ووٹنگ مشین کے معائنہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ میں رکھی جائے گی۔

اراکین پارلیمنٹ کے سوالات کیلئے کیوری باکس رکھا جائے۔ چیئرمین سینیٹ منگل اور اسپیکر قومی اسمبلی بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیں گے۔

ووٹنگ مشین کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی رکھا جائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹنگ کروائی جائے گی۔ ای ووٹنگ پر اراکین کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top