جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این ڈی ایم اے: برفباری و بارش کی تبارہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 104 ہوگئی

16 جنوری, 2020 15:15

اسلام آباد : ملک بھر میں برفباری سے ہونے والے نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کردی۔ تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 104 ہوگئی۔

آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں برف باری نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی، جبکہ زخمی افراد کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔

این ڈٰی ایم اے کی تازہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں برفباری سے 20 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں 5، گلگت بلتستان میں دو افراد، جبکہ آزاد کشمیر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کا سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 236 مکانات کو بھی برفباری سے نقصان پہنچا، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

این ڈٰی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، 2000 ٹینٹس، 1250 کمبل اور 2250 دیگر اشیاء متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top