جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کی خطرناک لہر، ملک بھر میں 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ

28 جولائی, 2021 10:15

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نئے کیسز 3 کا ہندسہ عبور کرگیا، 4 ہزار 119 مزید مریضوں کی تصدیق کردی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 291 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 119 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : چین سے کورونا ویکسین کی 42 لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچیں گی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 827 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 2 ہزار 898 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top