مقبول خبریں
امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
امریکا اور یورپ میں اومیکرون سے کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے جس میں 6 لاکھ 77 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 1770 سے زائد افراد وبا کے باعث ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب فرانس میں بھی پہلی بار ایک دن میں 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے صدر دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا
علاوہ ازیں برطانیہ میں کووڈ کے ایک لاکھ 94 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اسپین ایک لاکھ 37 ہزار اور اٹلی میں ایک لاکھ 89 ہزار مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔