جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بحرانوں میں جکڑی حکومت مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ہے : شیری رحمان

07 اگست, 2021 15:41

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی بحرانوں میں جکڑی ہوئی حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں مہنگائی کے اعدادوشمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد ہے اور ایک ہفتہ میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں مہنگائی کا مجموعی پارہ 12.40 کی سطح پر پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری اعدادوشمار اس سے زیادہ تشویشناک اور خوفناک ہیں۔ غریب اور دہاڑی دار طبقے کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے ملک میں تحریک انصاف کی نہیں مہنگائی کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندورنی سیاسی بحرانوں میں جکڑی ہوئی حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہے۔ اس حکومت کی ترجیح نہ غریب عوام ہے نہ ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top