جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خصوصی بچوں کیلئے ملک کے پہلے اسپیشل ویلیج کی منظوری دیدی گئی : فردوس عاشق

21 اپریل, 2021 10:54

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کیلئے ملک کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ  40 سال بعد شرقپور میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی 104 کنال اراضی واگزار کرالی گئی ہے، جس کی چار دیواری کیلئے 2 کروڑ کے فنڈ فوری جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے ناموس رسالتؐ کا مقدمہ بے باکی سے لڑا، ماضی میں کوئی مثال نہیں : فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے 500 ملین کی لاگت سے ملک کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی گئی ہے، جس میں بچوں کی ضروریات کے مطابق تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ بچوں کو قیام، کھانا اور تمام تفریحی سہولیات مفت دستیاب ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے پہلی اسپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائی۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید تکنیکی سہولیات سے آراستہ 51 بسیں اداروں کو فراہم کی جاچکی ہیں۔ ‏جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی ری اسٹرکچرنگ کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top