جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید ایک سو اڑتالیس افراد جان سے گئے

21 اپریل, 2021 10:39

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وبا کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہونے لگا، مہلک وائرس سے ایک دن میں مزید ایک سو اڑتالیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مہلک وباء نے ایک دن میں ایک سو اڑتالیس افراد کی جان لے لی۔

ساڑھے پانچ ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وباء کے فعال کیسز کی تعداد تراسی ہزار ایک سو باسٹھ تک جا پہنچی ہے، کورونا وبا سے اموات کی مجموعی تعداد سولہ ہزار چھ سو ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح گیارہ اعشاریہ چھ فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت: کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کورونا وائرس کا شکار

ملک کے مختلف شہروں میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کورونا میں مبتلا چار ہزار پانچ سو اٹھائیس مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں پانچ ہزار چار سو اٹھاسی مریض کورونا سے شفایاب بھی ہوئے، جس نے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد کو چھ لاکھ باہتر ہزار چھ سو انیس تک پہنچا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top