جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کی برطانوی قسم کے پھیلنے کا اندیشہ ہے : وزیر صحت سندھ

29 اپریل, 2021 16:01

کراچی : ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی مختلف اشکال پیدا ہورہی ہیں۔ وائرس کی خصلت ہے کہ وہ جسم میں داخل ہونے کے بعد اپنی شکل تبدیل کرلیتا ہے۔ برطانیہ کی قسم سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، صورتحال خراب ہورہی ہے۔ سردیوں اور لاک ڈاون کے باعث برطانیہ سے اوور سیز پاکستانی واپس آرہے تھے، جس سے وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا۔ دسمبر میں آنے والے پانچ مسافروں میں برطانوی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : سندھ میں سخت اقدامات کیلئے تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے مسافروں کے قرنطینہ کے بارے میں بات کی تھی، لیکن اس پہ عمل نہ ہوسکا۔ ابھی 22 کیسز میں 18 کیسز میں سے برطانوی قسم اور 2 کیسز میں بی 1135 کی تشخیص ہوئی ہے۔ دسمبر میں کیسز سامنے آنے پر ہم نے کافی احتیاط کی تھی۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد کراچی اور حیدرآباد میں بھی برطانوی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں صوبے میں ایک ہزار 84 کیسز ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top