جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، مزید 95 افراد زندگی سے محروم

07 اگست, 2021 09:33

اسلام آباد : کورونا سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی، ملک بھر میں مزید 95 افراد وباء سے زندگی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 233 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 720 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : 64 ہزار فائزر کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 63 ہزار 125  کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 4 ہزار 275 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 780 افراد وباء کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top